مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم ایران میں ہئیت سیدالشہدا العالمیہ کی جانب سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام (ایام فاطمیہ) کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
حجۃ الاسلام سید مبین حیدر رضوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اہل بیت کرام علیہم السلام اور بالخصوص حضرت زہرا (س) کو نمونہ عمل قرار دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا حضرت فاطمہ زہرا(س) بشریت کیلئے چراغ ہدایت ہیں بشریت ان کو آئیڈیل بنا کر ہدایت کے راستے پر گامزن ہوسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ